ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی خودکشی سے منسلک رپورٹ کو لے کر کانگریس کا مودی حکومت پرحملہ

کسانوں کی خودکشی سے منسلک رپورٹ کو لے کر کانگریس کا مودی حکومت پرحملہ

Sun, 23 Jun 2019 11:32:06    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے مہاراشٹر میں تین سال میں 12 ہزار کسانوں کی خودکشی سے منسلک رپورٹ کو لے کر ہفتہ کو حکومت پر نشانہ لگایااور الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت میں جیسے کسانوں کو موت سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ بی جے پی راج میں حکمراں مہاراشٹر میں گزشتہ 3 سالوں میں 12,000 کسانوں نے خود کشی کی ہے۔یعنی ہر روز 11 کسان خودکشی کرنے پر مجبور! یہ انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہاکہ فڑنویس جی نے34,000کروڑ روپے کی قرض معافی کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ اتر پردیش کے گنا کسانوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے رندیپ سرجیوالا نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی حکومت نے گنا کسان سے وعدہ کیا تھا کہ سارا بقایا ادائیگی 14 دن میں ہوجائے گی۔ابھی گناکسان کا بقایہ 18,958 کروڑ روپے ہو گیا۔اکیلے اتر پردیش میں بقایا 11,000 کروڑ روپے ہے۔کیاوزیراعظم جواب دیں گے؟ 


Share: